رواں مالی سال پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 100 ارب روپے بڑھے گا۔
ذرائع کے مطابق گردشی قرض میں اضافے کا پلان آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جون 2025 تک بجلی کے شعبے کا گردشی قرض 2550 روپے سے تجاوز کر جائے گا۔
گردشی قرضہ 2400 ارب سے بڑھ چکاہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف سے بات چیت کے دوران عالمی مالیاتی ادارے نے پاورسیکٹر کا گردشی قرض کنٹرول نہ ہونے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بروقت کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آئی ایم ایف نے بجلی شعبے کا گردشی قرضہ 2500 ارب سے تجاوز نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ مالی سال میں بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر پلان کے مطابق گردشی قرضہ کنٹرول نہیں ہوا تھا، شرائط کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا، گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہوا تو قرض معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News