Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے جاری کیلنڈر میں پاکستان شامل نہیں

Now Reading:

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے جاری کیلنڈر میں پاکستان شامل نہیں
آئی ایم ایف

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے جاری کیلنڈر میں پاکستان شامل نہیں

عالمی مالیاتی ادارے (  آئی ایم ایف)  کے ایگزیکٹو بورڈ کے جاری کیلنڈر میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 18 ستمبر تک اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کردیا گیا تاہم اس میں  پاکستان کے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی حتمی منظوری کا معاملہ شامل نہیں ہے۔

18   ستمبر کو ایگزیکٹو بورڈ سرینام کے 7 ویں جائزہ کی منظوری دے گا۔اس سے قبل بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈر جاری ہو چکا ہے۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 9 ستمبر کے اجلاس میں بھوٹان کا کیس  جبکہ 13 ستمبر کے اجلاس میں ناروے کا کیس شامل ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تاحال ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات ہیں ۔پاکستان کو 3 سے 5 ارب ڈالر کے ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کا سامنا ہے۔

پاکستان 1.75 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کیلئے درخواست کر چکا ہے۔پاکستان اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر قرض کی درخواست  بھی کر چکا ہے۔

اس کے علاوہ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے 35 کروڑ ڈالر قرض  اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ سے ایک  ارب ڈالر کیلئے قرض کی درخواست  بھی کر چکا ہے۔

پاکستان سعودی عرب سے بھی 1.2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر چکا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مؤخر ادائیگیوں پر آئل فیسلیٹی کیلئے  بھی کوششں جاری ہے۔

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کیلئے پر امید ہے۔پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈہ شامل ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، عاطف اکرام شیخ
اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند
نان فائلرز کی اب کوئی دنیا نہیں، یہ ٹرم ہی ختم ہو گی، چیئر مین ایف بی آر
سونے کی قیمت میں کمی
عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پر ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی
ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی 3 برس کے لئے 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر