Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیٹ بینک نے 2024 کیلئے بینکاری شعبے کی کارکردگی کا ششماہی جائزہ جاری کر دیا

Now Reading:

اسٹیٹ بینک نے 2024 کیلئے بینکاری شعبے کی کارکردگی کا ششماہی جائزہ جاری کر دیا

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے 2024 کیلئے بینکاری شعبے کی کارکردگی کا ششماہی جائزہ جاری کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جنوری تا جون 2024 کی مدت کے لیے ملک کے بینکاری شعبے کی کارکردگی اور مضبوطی کا جائزہ لیا گیا ہے۔

جائزے میں مالی منڈیوں کی کارکردگی، نظامیاتی خطرے کے سروے کے نتائج، مالی استحکام سے متعلق ممکنہ خدشات پر ماہرین کی آراء شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2024 کی پہلی ششماہی میں بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 11.5 فیصد توسیع ہوئی، حکومت کی جانب سے بینکوں سے قرضوں کی طلب کی سطح بلند رہی۔

نجی شعبے سے قرضوں کی خالص واپسی کا رجحان رہا، 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا، سیونگز اور کرنٹ ڈپازٹس کا حصہ زیادہ رہا، بینکاری شعبے کے اثاثہ جاتی معیار کا خاکہ اطمینان بخش رہا، خام غیر فعال قرضوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

Advertisement

قرضوں پر منافع اور خالص سودی مارجن سکڑنے کی وجہ سے بینکوں کی آمدنی سست رفتار رہی، فیس کی آمدنی اور حکومتی سیکورٹیز پر تجارتی فوائد جیسی غیر سودی آمدنی سے بینکوں کے منافع کو تقویت ملی، بینکاری شعبے کی ادائیگی قرض کی صلاحیت مضبوط رہی، شرح کفایت سرمایہ بہتری کے ساتھ 20.0 فیصد ہو گئی۔

  اسٹیٹ بینک کے مطابق معاشی حالات میں بتدریج بہتری کے سبب 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی مالی منڈیوں پر دباؤ کم رہا، ایس آر ایس سروے میں شامل ماہرین نے مالی نظام کے استحکام اور ضابطہ کاروں کی نگرانی کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا، ماہرین کے مطابق توانائی بحران، اجناس کی قیمتوں میں تغیر پذیری اور شرح مبادلہ سرفہرست ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، عاطف اکرام شیخ
اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند
نان فائلرز کی اب کوئی دنیا نہیں، یہ ٹرم ہی ختم ہو گی، چیئر مین ایف بی آر
سونے کی قیمت میں کمی
عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پر ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی
ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی 3 برس کے لئے 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر