ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 767 روپے ہوگئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News