سمندر میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر کی دریافت سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سمندر سے گیس اور تیل کے بھاری ذخائر کی دریافت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے،یہ گیس اور تیل کی موجودگی سے متعلق اندازہ یا تخمینہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کی سمندر میں تلاش کے لیے جیولوجیکل سروے کیا گیا۔سروے سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا ابھی مطالعہ کیاجارہا ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈی جی پیٹرولیم کنشینز آفس اگلے سال پہلی سہ ماہی میں بڈنگ کرائے گا ۔ کامیاب بولی دہند گان کو آف شور بلاکس ایوارڈ ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایکسپلو ریشن کا عمل شروع ہونے کے بعد ہی تیل و گیس کی دریافت کا صحیح معلوم ہو سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News