ایشیائی ترقیاتی بینک (ای ڈی بی) کے صدر نے پاکستان کے مالیاتی طریقہ کار کو مضبوط بنانے کیلئے اپنے تعاون کا اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (ای ڈی بی) کے صدر مساتسوگو اسکاوا ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
صدر اے ڈی بی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد دفتر کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کو اے ڈی بی 2008 سے تعاون فراہم کررہا ہے۔
صدر اے ڈی بی نے کہا کہ 2022 کے سیلاب نے پاکستان کو مشکل صورتحال سے دو چار کیا، سیلاب کے بعد اب پاکستان میں بحالی کا عمل جاری ہے،اے ڈی بی متاثرہ خاندانوں کو تعاون فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کے بارے میں جاری اصلاحات میں تعاون فراہم کریں گے۔
صدر اے ڈی بی نے ملک کے مالیاتی طریقہ کار کو مضبوط بنانے کیلئے اپنے تعاون کا اعادہ بھی کیا۔
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک مزید دو روز پاکستان میں قیام کریں گے اور اس دوران پاکستان میں معاشی اصلاحات، کلائمٹ رزیلئنس کے حوالے سے ملاقاتیں کریں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ نے اے ڈی بی کے ساتھ پاکستان کی طویل شراکت داری اور پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں بینک کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اے ڈی بی پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں نجی شعبے کے ساتھ بھی مل کر کام کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News