عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستانیوں کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے کمی کے حساب سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 12 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
16 ستمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول 11 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 30 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 50 پیسے تک کمی ہو سکتی ہے۔
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 ستمبر کو ہوگا۔قیمتوں سے متعلق اوگرا ورکنگ بھی 15 ستمبر کو ہی حکومت کو بھیجی جائے گی ۔
وزیراعظم شہبازشریف قیمتوں کے تعین سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تیل کی قیمتیں گرواٹ کا شکار رہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گرواٹ کا شکار قیمتوں کا ریلیف عوام تک پہنچایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News