Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگست 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

Now Reading:

اگست 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

اگست 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اگست 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، جولائی 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 24.60 کروڑ ڈالر تھا۔

 اگست 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15.20 کروڑ ڈالر تھا، گزشتہ مالی سال 2 ماہ کے مقابلے رواں مالی سال خسارے میں 81 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔

 گزشتہ مالی سال پہلے 2 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 89.30 کروڑ ڈالر رہا تھا، اگست 2023 کے مقابلےاگست 2024 میں ترسیلات زر 40 فیصد اضافہ ہوا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست 2024 میں ترسیلات زر 2.90 ارب ڈالر آنے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ کم ہوا ہے، رواں مالی سال پہلے 2 ماہ میں ترسیلات زر میں44 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک/روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اگست میں 11515 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد اگست2024 تک7 لاکھ 35 ہزار 113رہی۔

 اگست میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 16.50 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے، روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں ستمبر 2020سے اگست 2024 تک 8.58 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔

روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے اگست 2024 تک 1.64 ارب ڈالر نکلوائے گئے، جمع کرائے گئے 5.44 ارب ڈالر پاکستان میں استعمال ہوئے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، عاطف اکرام شیخ
اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند
نان فائلرز کی اب کوئی دنیا نہیں، یہ ٹرم ہی ختم ہو گی، چیئر مین ایف بی آر
سونے کی قیمت میں کمی
عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پر ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی
ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی 3 برس کے لئے 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر