عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 70 ڈالر سے بھی نیچے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق لیبیا نے بھی خام تیل کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس سے ڈیمانڈ سائیڈ پر کمی کے سبب خام تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر ڈیڑھ یا 2 ڈالر کمی ہو رہی ہے۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 68 ڈالر کے آس پاس ٹریڈ ہورہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 2.14 ڈالر کمی سے 67 ڈالر 67 سینٹ پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر کمی 71 ڈالرز پر آگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News