Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا

Now Reading:

پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا
پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا

پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا

پاکستان کے مجموعی قرض میں اضافے کے بعد ملک کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کے دستاویز کے مطابق پاکستان کے مجموعی قرض میں 8 ہزار 365 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جب کہ مجموعی قرض 71 ہزار 241 ارب روپے ہوگیا، مالی سال 23-2022 میں مجموعی ملکی قرض 62 ہزار 881 ارب روپے تھا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ملکی مجموعی قرض جی ڈی پی کے 67.2 فیصد کے برابر پہنچ گیا، ملکی مقامی قرض میں 8 ہزار 350 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ مجموعی مقامی قرض 47 ہزار 160 ارب روپے ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کا بیرونی قرض 33 ہزار 62 ارب روپے ہوگیا، خالص حکومتی بیرونی قرض 21 ہزار 754 ارب روپے ہوگیا جب کہ پاکستان پر آئی ایم ایف کے قرض میں 292 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور پاکستان پر آئی ایم ایف قرض 2 ہزار 332 ارب روپے ہوگیا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ مقامی قرض میں سب سے بڑا حصہ وفاقی حکومت کے بانڈز کا ہے، وفاقی حکومت کے بانڈز کی مد میں مقامی قرض 32 ہزار 793 ارب ہوگیا جب کہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی مد میں مقامی قرض 28 ہزار ارب سے تجاوز کرگیا۔

Advertisement

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اجارہ سکوک کی مد میں مقامی قرض 4 ہزار 766 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، پرائز بانڈز کی مد میں مقامی قرض 345 ارب روپے ہوگیا جب کہ مقامی قرض میں فارن کرنسی لون 374 ارب روپے ہوگیا اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی مد میں 84 ارب روپے قرض واجب الادا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک نے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی
روپے کی قدر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 162 پوائنٹس کا اضافہ
زرمبادلہ کے حصول کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے، عاطف اکرام شیخ
کئی روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ
ایران کا اسرائیل پر حملہ، خام تیل کی قیمت میں اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر