پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاورباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، ہفتہ بھر میں 100 انڈیکس 435 پوائنٹس اضافے سے 79333 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1471 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 80016 رہی۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 79262 رہی، بازار میں ایک ہفتے میں 3.03 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 76 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 65 ارب روپے بڑھ کر 10542 ارب روپے ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News