ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 14.36 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے میں 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا۔
زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 16 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ بجلی فی یونٹ 26 پیسے مہنگی ہوئی۔
دال چنا 9 روپے 26 پیسے اور لہسن 12 روپے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ بیف فی کلو 11 روپے تک مہنگا ہوا۔
مٹن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے تک اضافہ ہوا جبکہ تازہ دودھ، دہی، گھی، ٹوٹا باسمتی چاول مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
کیلا فی درجن 8 روپے تک سستا ہوا اور دال ماش بھی 8 روپے فی کلو تک سستی ہوئی۔
آٹے کا 20 کلو تھیلا 17 روپے تک سستا ہوا جبکہ انڈے کی فی درجن قیمت میں 3 روپے تک کی کمی ہوئی۔
آلو کی فی کلو قیمت میں 82 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ دال مونگ، دال مسور، پیاز، خوردنی تیل، چینی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News