اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.72 فیصد تک آگئی۔ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 15 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مہنگی ہونے والی اشیاء
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ انڈے فی درجن 2 روپے 10 پیسے تک مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران چاول، دودھ، دہی، مٹن اور بیف مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
سستی ہونے والی اشیاء
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں پٹرول 10 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 تک سستا ہوا، پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے جب کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران چینی 1 روپے فی کلو سستی ہوئی اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے تک سستا ہوا جب کہ دال مونگ، دال ماش، آلو، آٹا اور سگریٹ سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News