Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی برآمدات میں 14.42 فیصد اضافہ

Now Reading:

پاکستانی برآمدات میں 14.42 فیصد اضافہ
برآمدات

پاکستانی برآمدات میں 14.42 فیصد اضافہ

رواں مالی سال  کے ابتدائی دو ماہ میں پاکستانی برآمدات میں 14.42 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  جولائی تا اگست برآمدات کا حجم 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

غذائی اشیاء کی ایکسپورٹ 42.39 فیصد اضافے سے  ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہی۔چاول، پھل، سبزیوں، تمباکو، چینی، گوشت اور دیگر اشیاء کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

ٹیکسٹائل کی برآمدات 5.37 فیصد اضافے سے 2 ارب 91 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔سوتی کپڑے، ریڈی میڈ گارمنٹس، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر اور ٹاولز کی ایکسپورٹ بڑھی۔

اس کے علاوہ سلک، سنتھیٹک ٹیکسٹائل، ترپال اور ٹینٹ کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا۔

Advertisement

ادارہ شماریات کے مطابق  کوئلے سمیت پیٹرول گروپ کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا۔

لیدر گلوز، فٹ ویئر، کٹلری، کیمیکلز، پلاسٹک مٹیریل، ادویات، انجینئرنگ گڈز، الیکٹرک پنکھوں اور ٹرانسپورٹ کے سامان کی ایکسپورٹ میں  بھی اضافہ ہوا۔

دو ماہ میں آٹو پارٹس، قیمتی پتھروں، جیولری کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سیمنٹ، فرنیچر، کینوس فٹ ویئر، لیدر گارمنٹس،مچھلی، خشک میوہ جات، سوتی دھاگے، خام کپاس اور کارپیٹس کی برآمدات میں کمی آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانچ آئی پی پیز معاہدے ختم کرنا قابل تحسین اقدام ہے، عاطف اکرام شیخ
اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند
نان فائلرز کی اب کوئی دنیا نہیں، یہ ٹرم ہی ختم ہو گی، چیئر مین ایف بی آر
سونے کی قیمت میں کمی
عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت پر ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی
ایشیائی ترقیاتی بینک کا بھی 3 برس کے لئے 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر