ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 05 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.69 روپے سے کم ہو کر 277.64 روپے پر بند ہوا۔
Advertisement
Advertisement
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement