اسٹاک مارکیٹ میں مندی؛ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا ہے، اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پر منفی زون میں بند ہوئی۔
کاروبار کا اختتام 216 پوائنٹس کی مندی پر ہوا جب کہ 100 انڈیکس 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 86 ہزار 13 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ٹریڈ ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 23 ارب روپے مالیت کے 45 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
مارکیٹ میں 149 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جب کہ 213 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 68 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News