صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے حصول کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کی بہتری کیلئے یہ دورہ اہم ہے، ملائیشیا میں پاکستانی چاول، کپاس اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی طلب ہے، حکومت پاکستان ملائیشیا کیلئے اپنی برآمدات کو بہتر بنا سکتی ہے۔
عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ ملائیشیا سے پاکستانی درآمدات زیادہ ہیں تجارتی خسارے میں کمی کی جا سکتی ہے، دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ضروری لیکن پاکستانی برآمدات بھی بڑھانی ہیں، زرمبادلہ کے حصول کیلئے پاکستانی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں طلب کے لحاظ سے برآمدی اشیاء کی تیاری ضروری ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News