Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی سہولت پیکیج کا مقصد سردیوں میں بجلی کی طلب بڑھانا ہے، انرجی ایکسپرٹ خالد ولید

Now Reading:

بجلی سہولت پیکیج کا مقصد سردیوں میں بجلی کی طلب بڑھانا ہے، انرجی ایکسپرٹ خالد ولید

بجلی سہولت پیکیج کا مقصد سردیوں میں بجلی کی طلب بڑھانا ہے، انرجی ایکسپرٹ خالد ولید

انرجی ایکسپرٹ خالد ولید کا کہنا ہے کہ بجلی سہولت پیکیج کا مقصد سردیوں میں بجلی کی طلب بڑھانا ہے۔

انرجی ایکسپرٹ خالد ولید سے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دیا، ایسے حالات میں جب معاشی حالات اچھے نہیں ہیں، سردیوں میں 26 روپے فی یونٹ تک کے ریلیف کو آپ کس طرح دیکھتے ہیں؟

سوال کے جواب میں انرجی ایکسپرٹ خالد ولید نے کہا کہ یہ حکومت کی جانب سے ایک بہت اچھا اقدام ہے، پہلے اس چیز کو سمجھ لیں کہ پاکستان میں ہو کیا رہا ہے، آپ کی بجلی کی پلینگ کے مطابق آپ کے پاس جو کپیسٹی اسٹارٹ ہے وہ تقریباً 40 ہزار سے زیادہ میگاواٹ ہے اور موسم گرما میں آپ کا جو پیک آتا ہے وہ تقریباً 25 ہزار سے 30 ہزار ہے، سردیوں میں طلب کم ہو کر 12 سے 18 ہزار کے درمیان چلی جاتی ہے، چونکہ سردیوں میں طلب کم ہو جاتی ہے تو حکومت یہ چاہ رہی ہے کہ کسی طریقے سے سردیوں میں بجلی کی طلب کو بڑھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ایک بات میں واضح کرنا چاہوں گا کہ یہ ریلیف 23 روپے کا نہیں ہے بلکہ یہ ریلیف 23 روپے فلیٹ ریٹ کا ہے، اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ پہلے سے زیادہ بجلی کا استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر اگر آپ 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں تو آپ کو 43 روپے کا یونٹ ملنا تھا لیکن اب وہ فلیٹ ریٹ پر 23 روپے کا ملے گا، اس کا مقصد یہ ہے کہ حکومت سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ کو بڑھا سکے، لیکن ساتھ میں حکومت کو صارفین کو تھوڑی سی آگاہی دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس کا فائدہ صارفین کو تو ہو گا ہی لیکن ملک کو تب ہو گا جب لوگ زیادہ بجلی استعمال کریں گے اور ایسے آلات کو بھی بجلی پر لے کر آئیں گے جو گیس کے ذریعے استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر لوگ اپنے کچن میں استعمال ہونے والے آلات یا مشینری کو گیس کے بجائے بجلی پر چلائیں۔

خالد ولید نے کہا کہ گیس کے ہیٹرز اور گیزر کو بھی الیکٹرک کرنا ہو گا تاکہ بجلی کی مانگ بڑھ سکے، اور ہم سردیوں میں گیس کے ڈیفیسٹ سے بچ سکیں۔

Advertisement

دوسری جانب انرجی ایکسپرٹ محمد عارف سے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ بجلی سہولت پیکیج سے صارفین کو تو فائدہ ہو گا ہی لیکن کیا اس اقدام سے سردیوں میں ہونے والی گیس قلت کو بھی پورا کیا جاسکے گا؟ اور ملک کو کتنا فائدہ ہو گا؟

سوال کے جواب میں انرجی ایکسپرٹ محمد عارف نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے میں کافی عرصے سے چاہتا تھا کہ ایسا ہو اور آخر کار حکومت نے یہ کر دیا، میں سمجھتا ہوں کہ صارفین کے لیے تو یہ اچھا ہے ہی اور حکومت کیلئے بھی اچھا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک 16 دسمبر کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 15 ہزار کی سطح عبور کرگیا
اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمار جاری کردیئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر