صدر این بی پی رحمت علی حسنی نے پاکستان کے مالیاتی شعبے کے فروغ اور منصفانہ شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
صدر این بی پی رحمت علی حسنی نے دی فیوچر سمٹ کانفرنس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی شعبے کو محض بنیادی بینکنگ رسائی سے زیادہ تصور کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ معاشی مضبوطی اور بااختیاری کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی دھارے میں سب کو شامل کرنے سے خوشحالی کے لیے منصفانہ شراکت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ برانچ لیس بینکنگ جیسے اقدامات کے باوجود اکاؤنٹس کی ملکیت کی شرح میں بہتری آئی ہے، تاہم پاکستان کی تقریباً نصف آبادی ابھی تک بینکنگ نظام سے باہر ہے۔
رحمت حسنی نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مخصوص عوامل اور مالیاتی حل کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نیشنل بینک کا کہنا تھا کہ موبائل بینکنگ اور ای والٹ جیسی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی مالیاتی رسائی میں انقلاب برپا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این بی پی پاکستان بھر میں زرعی شعبے میں مالیاتی رسائی کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے طویل المدتی اثرات کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں، سرکاری اداروں اور فنٹیک اسٹارٹ ایپس کے درمیان شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر نیشنل بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں مالیاتی شعبے کا کردار اہم ہے، معاشی دھارے میں سب کی شمولیت کے ذریعے خوشحالی کے لیے منصفانہ شراکت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، ملک میں برانچ لیس بینکنگ کے باوجود اکاؤنٹس کی ملکیت کی شرح بہتر ہوئی ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی مالیاتی رسائی میں انقلاب پیدا کررہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News