آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف مشن کیساتھ تعارفی سیشن میں معاشی اہداف پر رپورٹ جمع کرائی، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا آغاز ہو گیا، تعارفی سیشن میں معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیرمملکت برائے خزانہ نے تعارفی سیشن میں وفد کو معاشی صورتحال پر بریف کیا، تعارفی سیشن میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، سٹیٹ بینک حکام شریک ہوئے، رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران معاشی اہداف پر وفد کو بریف کیا گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے جولائی سے ستمبر تک محصولات اہداف پر وفد کو آگاہ کیا گیا، آئی ایم ایف وفد رپورٹ دیکھ کا جائزہ لیکر متعلقہ وزارتوں سے مذاکرات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی سربراہی میں ٹیم کی جانب سے آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی ہے جبکہ وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک اور اسٹیٹ بینک حکام نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ہے۔
ایف بی آر حکام نے بتایا کہ پہلے تین ماہ میں 2652 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ جولائی تا ستمبر 96.6 فیصد ٹیکس ہدف پورا کیا اور جولائی تا اکتوبر چار ماہ میں ٹیکس ہدف میں 190 ارب شارٹ فال رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال انکم ٹیکس گوشواروں میں 76 فیصد اضافہ ہوا اور گوشواروں کی تعداد 52 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News