پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔
پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق موسم سرما میں صارفین کو اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔
پیکیج موسم سرما کے 3 ماہ یعنی دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے لیے ہوگا۔ پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔
گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔
یاد رہے کہ اضافی بجلی سے مراد گزشتہ دسمبر میں اگر صارف نے 100 یونٹ استعمال کیے ہیں اور اس دسمبر میں 150 یونٹ استعمال کیے ہیں تو 50 یونٹ پر ریلیف ملے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News