Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن

Now Reading:

پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن

پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے نے اپنی چوتھی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی معیشت میں پچھلے سال کے دوران قابلِ ذکر ترقی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 1254 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 151 پوائنٹس پر ٹریڈ رہا۔

چوتھی سہ ماہی کے سروے کے نتائج میں کئی اقتصادی ریکارڈز بھی قائم ہوئے، چوتھی سہ ماہی میں پاکستان میں اقتصادی بہتری پر اُمید %19 تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں 2024 میں مہنگائی ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی، ستمبر 2023 کے بعد پاکستان میں اقتصادی حالت کو مضبوط قرار دینے والی عوام کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا۔

Advertisement

چوتھی سہ ماہی میں مقامی معیشت کے حوالے سے پاکستان میں %19 افراد اگلے چھ ماہ میں بہتری کی توقع رکھتے ہیں، دو سال بعد پاکستان نے پہلی بار ترکی کو عالمی صارف اعتماد کے انڈیکس میں پیچھے چھوڑا۔

پاکستان میں کمزور اقتصادی حالات کا تاثر 9 فیصد کم ہوا ہے، جو ستمبر 2023 میں اپنے عروج پر تھا۔

ملازمت کی سیکیورٹی پر اعتماد میں مسلسل استحکام دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ستمبر 2023 کے بدترین حالات کے بعد پاکستانیوں کی گھریلو خریداری کی صلاحیت میں 6 پوائنٹس کی بہتری آئی۔

مقامی اقتصادی حالات پر پاکستانیوں کا اعتماد 20 فیصد بڑھا جبکہ عدم اعتماد میں نمایاں کمی ہوئی۔

 واضح رہے کہ اپسوس گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس ایک اہم سروے ہے،  اپسوس سروے صارفین کے موجودہ اور مستقبل کے معاشی حالات، اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 ماہ میں چائے کی درآمدات 87 ارب 52 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان
ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر