کراچی کے شہریوں کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے۔
نیپرا نے ستمبر 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف دسمبر 2024 کے بلزمیں دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 16 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی، کے ای نے صارفین کو 24 کروڑ 70 لاکھ روپے واپس کرنے کی درخواست کی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News