مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی ریکارڈ
ملک میں مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہ نومبر میں مہنگائی 4.9 فیصد کی سطح پر آگئی جو گزشتہ ماہ اکتوبر میں 7.2 فیصد تھی۔
نومبر 2024 میں شہری علاقوں میں مہنگائی 5.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 4.3 فیصد ریکارڈ ہوئی۔جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.5 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ماہ ٹماٹر، انڈے، دال مونگ، شہد ،آلو ، گھی، مکھن، ڈرائی فروٹ، مچھلی ،کوکنگ آئل ،گندم، ریڈی میڈ فوڈ، مشروبات، گندم کا آٹا، جوتے، الیکٹرانک سامان کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔
اس کے برعکس چکن، دال ماش، دال چنا، دال مسور، چاول ،پیاز، مصالحے، چینی، گڑ، سبزیاں اور پھل سستے ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News