پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار 680 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس 1284 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 464 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 271 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 159 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 1 ارب 76 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 56 ارب 58 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 104,680 جبکہ کم ترین سطح 102,825 پوائنٹس رہی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News