Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی بینک اگلے دس سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا

Now Reading:

عالمی بینک اگلے دس سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا
عالمی بینک اگلے دس سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا

عالمی بینک اگلے دس سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک جاری کردیا۔

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے پاکستان کے لیے 10 سالہ فریم ورک کا باضابطہ اجراء  کردیا ہے۔

دستاویز کے مطابق 2026 سے 2035 کے دوران پاکستان کے لئے اہم سماجی و معاشی اہداف مقرر کیے گئے ہیں جب کہ عالمی بینک اگلے دس سال کے دوران پاکستان کو 20 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ غربت، چائلڈ اسٹنٹنگ میں کمی اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنا، کلین انرجی، بہتر ایئر کوائلٹی، عوامی شمولیت کے ذریعے پائیدار ترقی، نجی سرمایہ کاری، روزگار اور تجارت میں اضافہ بنیادی اہداف میں شامل ہیں۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ تمام اہداف پانچ سے دس سال پر مشتمل ہوں گے، پاکستانی معیشت حالیہ بحران سے نکل رہی ہے تاہم پاکستانی معیشت کو سیاسی عدم استحکام سمیت متعدد خطرات کا سامنا ہے۔

Advertisement

عالمی بینک نے بتایا کہ حکومت نے مالیاتی، توانائی اور کاروباری شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں جس کا مقصد معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنا ہے تاہم ماضی کی ناکامیوں کی وجہ سے اعتماد کا فقدان پایا جاتا ہے۔

عالمی بینک نے کہا کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتار 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ اگلے سال 3.2 فیصد اور 2027 میں معاشی شرح نمو 3.4 فیصد تک جانے کی پیش گوئی ہے۔

عالمی بینک نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں اس سال مہنگائی 11.1 فیصد اور اگلے سال 9 فیصد پر آنے کا امکان ہے جب کہ سال 2027 تک مہنگائی 8 فیصد کی سطح پر آسکتی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق اس سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی 10.9 فیصد اور اگلے سال 11 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ سال 2027 میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11.2 فیصد کی سطح پر جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں عالمی بینک نے پاکستان کے ذمہ قرضوں میں اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ قرض بلحاظ جی ڈی پی اس سال 73.8 فیصد اور اگلے سال 74.7 فیصد تک پہنچ جائے گا۔

عالمی بینک کا مزید کہنا تھا کہ سال 2027 تک قرضوں کی شرح بڑھ کر 75.2 فیصد تک جانے کا خدشہ پہے جب کہ پاکستان کو بلند سیاسی، گورننس اور میکرو اکنامک خطرات کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی
مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
اے سی سی اے کے زیر اہتمام ’پی ایل سی 2025 کانفرنس‘ کا کامیاب انعقاد
پی ایس ایکس میں کاروبار کا اختتام؛ 100 انڈیکس میں 360 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چوتھے دن کاروبار میں مندی، 360 پوائنٹس کی کمی
ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر