
اگلے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کو پیش
اسلام آباد: آئی ایم ایف قرض کی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ 3 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قرض کی اگلی قسط کے لیے اقتصادی جائزہ 3 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ آئی ایم ایف کے اقتصادی مشن کا دورہ پاکستان دو ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ نیتھن پورٹرکی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن 14 مارچ تک پاکستان میں قیام کرے گا، مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کی معاشی کارکردگی جانچی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کے لئے بات چیت ہوگی، مشن جولائی سے دسمبر 2024 تک کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔
ذرائع نے کہا کہ زرعی شعبے پر انکم ٹیکس کے نفاذ، ٹیکس اصلاحات اور دیگر مالی امور جائزہ کا حصہ ہوں گے جب کہ آئی ایم ایف کو نجکاری اور رائٹ سائزنگ میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اقتصادی جائزہ کے دوران توانائی شعبے میں کی گئی اصلاحات پر بریفنگ ہوگی، مشن کو مانیٹری پالیسی، شرح سود، مہنگائی اور ایکسچینج ریٹ پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی جب کہ آئی ایم ایف سے اگلی قسط ایگزیکٹیو بورڈ کی حتمی منظوری سے مشروط ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News