Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے سی سی اے کے زیر اہتمام ’پی ایل سی 2025 کانفرنس‘ کا کامیاب انعقاد

Now Reading:

اے سی سی اے کے زیر اہتمام ’پی ایل سی 2025 کانفرنس‘ کا کامیاب انعقاد
اے سی سی اے کے زیر اہتمام ’پی ایل سی 2025 کانفرنس‘ کا کامیاب انعقاد

اے سی سی اے کے زیر اہتمام ’پی ایل سی 2025 کانفرنس‘ کا کامیاب انعقاد

اسلام آباد: ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے زیر اہتمام پاکستان لیڈرشپ کنورزیشن (پی ایل سی) 2025 کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں مصنوعی ذہانت، پائیداری اور ٹیلنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

’’فرام سروائیونگ ٹو تھروئنگ: اے آئی، سسٹین ایبلیٹی اینڈ ٹیلنٹ‘‘ کے تھیم کے تحت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں برآمدات کو تیز کرنے، پاکستان کی سبز اور ڈیجیٹل معیشت کی طرف منتقلی کو آگے بڑھانے میں فنانس پروفیشنلز کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

تقریب کو ممتاز مقررین نے چار چاند لگائے جن میں اے سی سی پاکستان کے سربراہ اسد حمید خان اور اے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید موجود تھیں۔

اے سی سی کے سربراہ نے استقبالہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل سی 2025 پاکستان میں فنانس اور کاروبار کے مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جب کہ پیشہ ور افراد کو مصنوعی ذہانت سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔

اے سی سی اے کی صدر عائلہ مجید نے ’مصنوعی ذہانت کے دور میں پائیداری اور موسمیاتی ٹیکنالوجی‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور پائیداری اب دو الگ الگ باتیں نہیں رہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بطور فنانس پروفیشنل ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ ای ایس جی پرنسپلز کو ڈیجیٹل اکانومی میں شامل کریں جب کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقتی رہے۔

کانفرنس میں دو پینلز کے درمیان پاکستان کے معاشی اور کاروباری منظرنامے پر مباحثہ کیا گیا جس میں اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی جی سی آئی ایس سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد عارف گوہر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ’کاربن مارکیٹ پالیسی: نیٹ زیرو کے لیے پاکستان کا عزم‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔

علاوہ ازیں کانفرنس میں دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی جن میں ایس ای سی پی کے چیئرمین عاقف سعید اور اے سی سی اے کے ہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ نارتھ اسد ملک محمود شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تیزی، ملبوسات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ
بینکوں سے ونڈفال ٹیکس وصولی میں بڑی کامیابی، 34.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع
زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کی امید
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھوگیا
قوم کو بہت جلد بجلی کی قیمتوں سے متعلق خوشخبری ملنے کی امید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر