
قوم کو بہت جلد بجلی کی قیمتوں سے متعلق خوشخبری ملنے کی امید
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر ورکنگ حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جلد بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف دینےکا امکان ہے جب کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر ورکنگ حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 6 سے 10 روپے تک کمی پر ورکنگ جاری ہے، منظوری کے بعد وزیراعظم کی جانب سے جلد ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پاور ڈویژن ورکنگ مکمل ہوتے ہی وزیراعظم کو سفارشات بھیجے گی اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں زیادہ ہونے پر وزیراعظم نے وزارت کو ورکنگ کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئی پی پیز سے مذاکرات کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا اور حکومت کی کوشش ہے کہ 23 مارچ تک بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News