
اسلام آباد: وزیر اعظم کے خصوصی معاون ہارون اختر خان اور پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا کے درمیان ملاقات میں صنعتی تعاون، ماحول دوست گاڑیوں اور بائیو گیس منصوبوں پر بات چیت کی گئی ہے۔
ہیروشی کاوامورا نے ہارون اختر خان کو وزیر اعظم کے خصوصی معاون بننے پر مبارکباد دی اور پاکستان کو سوزوکی کے لیے ایک اہم مارکیٹ قرار دیا۔ ہارون اختر خان نے وزیر اعظم پاکستان کے “اُڑان” وژن کے تحت ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران ہارون اختر خان نے سوزوکی کے مانگا منڈی بائیو گیس پلانٹ کے منصوبے کو سراہا اور گاڑیوں میں ایتھنول کے استعمال اور انجن کی مطابقت پر گفتگو کی۔
انہوں نے جاپان کے ساتھ بائیو گیس اور الیکٹرک وہیکلز کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ہارون اختر خان نے ڈیلیشن پروگرام کے ذریعے مقامی مواد میں اضافہ کرنے اور مقامی سطح پر آٹو پارٹس کی تیاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جاپان مل کر صنعتی ترقی کے نئے مواقع تلاش کر سکتے ہیں جب کہ دونوں رہنماؤں نے پاک جاپان صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور مستقبل میں باہمی تعاون کے نئے راستے کھولنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News