
رمضان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ، مافیا سرگرم
اسلام آباد: ماہ رمضان المبارک کے دوران ایل پی جی مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے اور اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 320 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں یہ قیمت 350 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ مارچ کے لیے اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کے سرکاری نرخ 248 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں مگر مافیا نے خود ساختہ قیمتوں میں 700 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت 3700 روپے سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ مختلف شہروں میں کمرشل سلنڈر کی قیمت 14500 روپے سے بڑھ گئی ہے۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مافیا بلا جواز قیمتوں میں اضافے کرکے اربوں روپے کی لوٹ مار جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایسوسی ایشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اوگرا سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو اس استحصالی صورتحال سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News