Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹوکونسل کے درمیان معاہدہ

Now Reading:

ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹوکونسل کے درمیان معاہدہ
ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹوکونسل کے درمیان معاہدہ

ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹوکونسل کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد: امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹوکونسل کےساتھ معاہدہ طے پاگیا۔

وزرات خزانہ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد نے  وزیراعظم شہاز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار ،وزیراطلاعات عطاتارڑ،وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی۔

اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہاگیا کہ یہ معاہدہ پاکستان کوڈیجیٹل فنانس کیلئےاہم پیشرفت ہے،اجلاس میں وزیرخزانہ ، کونسل کےسی ای او، گورنراسٹیٹ بینک،چیئرمین ایس ای سی پی اوروفاقی سیکریٹری برائےانفارمیشن ٹیکنالوجی بھی  شریک ہوئے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس معاہدے کے تحت بلاک چین مالیاتی مصنوعات کی جانچ کےلیے ریگولیٹری سینڈ باکسز کا اجرا ہوگا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ معاہدے کا مقصد پروٹوکولزکی ذمہ دارانہ ترقی کوفروغ دیناہے، ریمٹینسزاورتجارت کےلیے اسٹیبل کوائن ایپلی کیشنزکو وسعت دی جائے گی۔

Advertisement

اعلامیے میں کہا گیا کہ بلاک چین انفرااسٹرکچراورعالمی ریگولیٹری رجحانات پراسٹریٹجک مشاورت ہوگی،پاکستان دنیاکی سب سےابھرتی ڈیجیٹل معیشتوں میں سےایک ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی 64 فیصد سے زائد آبادی30 سال سے کم عمر ہے،نوجوان طبقہ اورٹیکنالوجی سیکٹرہماراسب سے بڑا اثاثہ ہے، شراکت داریوں سے بلاک چین معیشت میں سرمایہ کاری کےنئےدروازے کھل رہے ہیں۔

سی ای اوپاک کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہاہے کہ ورلڈلبرٹی فنانشل کےساتھ شراکت محض معاہدہ نہیں اسٹریٹجک اقدام ہے، اسٹریٹجک اقدام ہماری نوجوان آبادی کوبااختیاربنائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی معیشت کا بڑا بریک تھرو، اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اربوں کا اضافہ
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی قسط موصول، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
کراچی کے صارفین کیلئے اچھی خبر؛ بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
گھریلو صارفین کیلیے خوشخبری، گیس میں بڑا ریلیف! لیکن کب؟ جانیے
کھلونوں کی طرح بکھرنے والے بھارتی طیاروں کے مزید ثبوت سامنے آ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر