
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 46 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ہوا جس دوران 46 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ملا جلا رجحان رہا تاہم اختتامی لمحات میں مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی۔
کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد بینچ مارک 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 118,217 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر انڈیکس کی بلند ترین سطح 119,217 پوائنٹس اور کم ترین سطح 118,161 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 73 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 29 ارب روپے رہی۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 448 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 214 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 193 میں کمی اور 41 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News