Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی زرمبادلہ ذخائر 11 اپریل تک 15.66 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

Now Reading:

ملکی زرمبادلہ ذخائر 11 اپریل تک 15.66 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 11 اپریل 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 15.66 ارب ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 9.07 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کمی کا بڑا حصہ مرکزی بینک کے ذخائر میں کمی کی صورت میں سامنے آیا۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 12.7 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر گھٹ کر 10.572 ارب ڈالر رہ گئے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بہتری کا رجحان رہا اور 3.63 کروڑ ڈالر کے اضافے کے بعد ان کے ذخائر 5.089 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کھلونوں کی طرح بکھرنے والے بھارتی طیاروں کے مزید ثبوت سامنے آ گئے
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 10ہزار سے زائد پوائنٹس کا تاریخی اضافہ
رواں سال ترقیاتی بجٹ پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟دستاویز سامنے آگئی
آئندہ بجٹ میں صنعتوں کو کون سا بڑا ریلیف ملنے والا ہے؟
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلیے بجٹ میں انکم ٹیکس ریلیف پلان، آئی ایم ایف سے مشاورت جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر