
مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، گورنر مرکزی بینک
واشنگٹن: گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پچھلے 2 برسوں میں مہنگائی تیزی سے کم ہوکر 0.7 فیصدتک پہنچ گئی ہے جوکئی دہائیوں کی پست ترین سطح ہے۔
یہ بات انہوں نے جے پی مورگن، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ڈوئچے، جیفریز اور اہم کریڈٹ ایجنسیوں سمیت عالمی مالی اور سرمایہ کار اداروں سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے بہتر معاشی منظرنامے سے آگاہ کیا۔ یہ ملاقاتیں واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف ورلڈ بینک اسپرنگ اجلاس کے موقع پر ہوئیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ محتاط زری پالیسی اوراس کے ہمراہ منظم کوششوں کے نتیجے میں پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے۔
بیرونی کھاتے کے بارے میں جمیل احمد نے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے بفرزمیں خاصی معیاری اور مقداری بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروری 2023ء میں پست ترین سطح تک پہنچنے کے بعدمرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر3 گنا سے بھی زیادہ ہوچکے۔
جمیل احمد نے مزید کہا کہ زرمبادلہ میں اضافے کے سابقہ ادوار کے برخلاف بیرونی بفرر میں موجودہ اضافہ بیرونی قرضے میں مزید اضافے کے نتیجے میں نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News