
کراچی: مہنگائی کی چکی میں پسے شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے مارچ 2025 کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی کمی کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا نے اس درخواست کی سماعت 22 مئی کو مقرر کر دی ہے، جس کے بعد اتھارٹی صارفین کے لیے اس پر حتمی فیصلہ کرے گی۔
گزشتہ ماہ کے ایف سی اے کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین کو 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کا ریلیف حاصل نہیں ہو سکا تھا، جبکہ فروری میں 3 روپے 64 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس سے صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کی توقع تھی۔
تاہم نیپرا اتھارٹی نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں سے 3 ارب روپے روک لیے تھے، جس کے باعث صارفین کو مکمل ریلیف نہیں مل سکا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News