Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Now Reading:

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جس کی بڑی وجہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کے مثبت نتائج اور طلب میں کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.4 فیصد کمی کے بعد 3,277.68 ڈالر فی اونس پر آگئی جب کہ امریکی گولڈ فیوچرز 1.9 فیصد کی کمی سے 3,281.40 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔

ریلائنس سیکیورٹیز کے سینئر کموڈٹی تجزیہ کار جگر تریویدی کا کہنا ہے کہ ’’ڈالر انڈیکس میں بہتری آئی ہے کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نے چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کی بات کی ہے جو سونے کی قیمتوں پر دباؤ کا باعث بنی‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

خیال رہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی تجارتی مذاکرات اتوار کے روز مثبت انداز میں اختتام پذیر ہوئے۔ امریکی حکام نے تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے معاہدہ ہونے کا عندیہ دیا جب کہ چینی حکام نے ’اہم اتفاقِ رائے‘ پر پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کے مطابق مذاکرات کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ پیر کو جنیوا میں جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر جوابی تجارتی ٹیکس عائد کیے تھے جس سے عالمی منڈی میں کساد بازاری کے خدشات بڑھ گئے تھے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں سے وقتی فائدہ ممکن ہے لیکن طویل مدت میں امریکہ کو زیادہ ٹیرف برداشت کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا 116 ڈالرز سستا، مقامی مارکیٹ بڑی کمی سے محروم

Advertisement

روایتی طور پر سونے کو معاشی اور سیاسی غیر یقینی کی صورتحال میں ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر جب سود کی شرحیں کم ہوں۔

امریکی فیڈرل ریزرو کی کلیولینڈ برانچ کی صدر بیت ہیمک نے کہا ہے کہ فیڈ کو ابھی ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کے اثرات کو سمجھنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

علاوہ ازیں سرمایہ کاروں کی نظریں منگل کو جاری ہونے والے امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس(CPI)  پر بھی لگی ہوئی ہیں جس سے فیڈ کی آئندہ مالیاتی پالیسی کی سمت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کا 36 ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
ای کامرس اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کے معاملات پر غور
سوزوکی آلٹو 2025 کی جدید قیمت میں حیران کن کمی؛ بجٹ 2025-26 خاص اپڈیٹ
ٹويوٹا خریدار ہوشیار، جولائی سے گاڑیاں ہو رہی ہیں مہنگی، قیمت جانیے
ماہانہ 1 لاکھ تک تنخواہوں والوں کے لیے خوشخبری، آئی ایم ایف مان گیا
پاکستان میں آٹو فنانسنگ مئی 2025 میں 271 ارب روپے تک پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر