
لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے اب یہ بجٹ 13 جون کے بجائے 16 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے تصدیق کی ہے کہ بجٹ کی تیاری جاری ہے اور اسے مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وفاقی بجٹ 2026 متوازن مگر چیلنجز سے بھرپور، ایس اینڈ پی گلوبل کا تجزیہ
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ معاشی دباؤ کے شکار شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔
وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ بجٹ پیش کرنے میں تاخیر محض تکنیکی اور انتظامی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے تاکہ بجٹ دستاویزات کو مکمل اور جامع انداز میں تیار کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیکس فری بجٹ کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وفاقی بجٹ میں کئی شعبوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجاویز دی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News