عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 2 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
عالمی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 1 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 372 روپے کمی سے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے رہی۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں معمولی بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
