ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2700 روپے کی کمی سے فی تولہ سونا4 لاکھ 44 ہزار162 روپے پرآگیا، اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت2315 روپے کی کمی سے 3لاکھ80 ہزار 797روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ؛ عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاری توجہ کا مرکز
عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر کی کمی سےفی اونس سونا4218 ڈالر پرآگیا۔
دوسری جانب 41 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی 6004 روپے پرآگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت35 روپے کی کمی سے5147روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 57.32 ڈالر پرآگئی۔

