Site icon بول نیوز

سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی؛ فی تولہ کہاں تک پہنچا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی؛ فی تولہ کہاں تک پہنچا؟

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 1 ہزار 457 روپے کمی سے 10 گرام سونا 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 4191 ڈالر پر آگیا جبکہ چاندی کی 10 گرام قیمت 72 ڈالر کمی سے 5144 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت مستحکم؛ چاندی مہنگی ہوگئی

Exit mobile version