بلوچستان ہائیکورٹ میں سانحہ 8اگست شہید وکلاء کی ساتویں برسی پر تعزیتی ریفرنس
بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج ایف آئی آر خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے تحریک انصاف کے سربراہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ قانونی اختیار کے بغیر درخواست گزار کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 5 مارچ 2023 کو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام پر شہری کی طرف سے مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے پر 9 مارچ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ون نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، مقدمے اور ناقابل وارنٹ گرفتاری کو آئی ایل ایف وکلاء نے بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
