Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا

Now Reading:

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا
چیف جسٹس عمر عطا بندیال

“گڈ ٹوسی یوآل مائی فرینڈز” چیف جسٹس کا آخری کیس میں وکلاء سے مکالمہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ رواں ہفتے چیف جسٹس ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حلف برداری تقریب کیلئے جسٹس فائز عیسیٰ چیف جسٹس ہاؤس سے ہی روانہ ہونگے اور 17 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس نہ ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے ہر جج کو اسکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس دیا جاتا ہے، فل کورٹ ریفرنس ریٹائرڈ ہونے والے جج کے اعزاز میں ہوتا ہے۔

صحافی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوال کیا کہ کیا آپ فل کورٹ ریفرنس لے رہے ہیں؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا تھا کہ میں نے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا اور فیصلہ نہیں کیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے سوال کیا گیا کہ کیا چیف جسٹس کو فل کورٹ ریفرنس دیا جا رہا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم بھی انتظار کر رہے ہیں جیسے پتا چلے گا بتا دیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تو شہ خانہ ٹو ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوا دیا گیا
’’دوسروں کا احتساب کریں اور عدلیہ اپنا احتساب نہ کرے تو فیصلوں کی اہمیت نہیں رہتی‘‘
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
بانی پی ٹی آئی کیخلاف نومئی واقعات کے مقدمات؛ آئندہ سماعت پرپراسکیوٹردلائل کیلئے طلب
چیئرمین نادرا منیر افسر کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
’’سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر