Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں

Now Reading:

پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیخلاف کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرادیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اضافی دستاویزات کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

پی ٹی آئی نے اضافی دستاویزات میں کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے، آئین میں پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو کے اختیارات واضح ہیں۔

اضافی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے سپریم کورٹ کے متوازی نظام قائم کرنے کی کوشش کی، آئین میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات بالکل واضح ہیں۔

پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کیخلاف قانون سازی برقرار نہیں رکھی جاسکتی،سپریم کورٹ رولز 1980 کی موجودگی میں عدالت عظمی سے متعلق قانون سازی نہیں کی جاسکتی۔

Advertisement

واضح رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت کل ہوگی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کیس کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت کا احوال

18 ستمبر 2023 کو سال 2015 کے بعد پہلی مرتبہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پندرہ رکنی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت کی تھی۔

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ آج نہیں لگتا کہ سماعت مکمل ہو، میں نے دونوں سینیئر ججز سے مشاورت کی، کیا آپ راضی ہیں کہ کیس کو پارٹ ہرڈ کر رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر بینچز بنانے سے متعلق حکم امتناع ختم کرتے ہوئے فل کورٹ سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔

حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے ججز کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وقت مانگا ہے، کیس کی مزید سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔

Advertisement

پس منظر

یاد رہے کہ 10 اپریل 2023 کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اس وقت کے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل متفہ رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

12 اپریل کو وفاق حکومت کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات سے متعلق منظورہ کردہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا اور اسی روز سپریم کورٹ میں ایکٹ منظوری کیخلاف 4 درخواستیں دائر کی گئی تھیں، 2 درخواستیں وکلا اور دو شہریوں کی جانب سے دائر کی گئیں، جنہیں 13 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

بعدازاں 13 اپریل کو سپریم کورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات کو کم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر تاحکم ثانی عملدرآمد روک دیا تھا۔

21 اپریل کو عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل پارلیمنٹ کے بعد صدر سے دوبارہ منظوری کی آئینی مدت گزرنے پر از خود منظور ہوکر قانون کی شکل اختیار کر گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر