کراچی: الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود اور زین قریشی سمیت دیگر کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے روبرو ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
الیکشن ٹریبونل نے این اے 214 تھرپارکر سے شاہ محمود قریشی کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی بحال کردیے۔
این اے 214 تھرپارکر سے زین قریشی، این اے 238 سے حلیم عادل شیخ اور این اے 241 سے ارسلان خالد کی بھی اپیل منظور کرلی گئی اور انکے کاغذات نامزدگی بھی بحال کردیے گئے۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، زین قریشی، حلیم عادل شیخ اور ارسلان خالد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔
جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل ٹریبونل نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو حلقہ این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں، اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News