Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ کا قلعہ عبداللہ پی بی 50 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم

Now Reading:

سپریم کورٹ کا قلعہ عبداللہ پی بی 50 میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم
سپریم کورٹ

آڈیو لیکس کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات معطل، کارروائی کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا۔

 

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ پولنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

Advertisement

 

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ د الیکشن کمیشن کی مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر 99 فیصد ٹرن آؤٹ مشکوک قرار دینے کی دلیل قابل قبول نہیں۔

وکیل وسیم سجاد نے اپنے موقف میں کہا کہ حلقہ کئی پولنگ اسٹیشنز پر بھی ٹرن آؤٹ 99 فیصد تھا وہاں دوبارہ ووٹنگ کا حکم نہیں دیا گیا، جن پولنگ اسٹیشنز سے میرا موکل کامیاب ہوا صرف وہاں ری پولنگ کا حکم دیا گیا، میرے موکل زمرد خان نے حلف بھی اٹھا لیا تھا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

جے یو آئی کے وکیل نے کہا کہ جہاں زمرد خان جیتے وہاں فارم 45 اور 47 میں تضاد ہے۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو اتنی باریکیوں میں نہ لیکر جائیں، ٹربیونل بن چکے ہیں اپیل وہاں دائر کریں، عدالت بیٹھ کر چار سو الیکشن کیسز نہیں سن سکتی، فریقین رضا مند ہیں تو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کروا دیتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کی رضامندی سے حلقہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا صرف 6 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق شفاف پولنگ یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ سے اے این پی کے زمرد خان کامیاب ہوئے تھے، تاہم زمرد خان کی کامیابی جے یو آئی کے ملک نواز نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کی تھی جس کے بعد اے این پی کے زمرد خان نے الیکشن کمیشن کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہورہائیکورٹ نے چئیرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسرکو عہدے پر بحال کردیا
9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، نظرثانی درخواستیں خارج
تو شہ خانہ ٹو ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوا دیا گیا
’’دوسروں کا احتساب کریں اور عدلیہ اپنا احتساب نہ کرے تو فیصلوں کی اہمیت نہیں رہتی‘‘
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر