Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ

Now Reading:

صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ
صنم جاوید

صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ

لاہور: الیکشن ‏اپیلیٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو سینٹ کا الیکشن لڑنے کی اجازت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے صنم جاوید کی اپیل پر گیارہ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ بھی جیل میں ہیں انکے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق صنم جاوید کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت بھی ملی، موجودہ حالات میں کسی کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، الزام تھا کہ اپیل کنندہ کا شوہر 2023 کی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروا سکا، اپیل کنندہ کے شوہر کو نو مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سال 2023 کا ٹیکس ناگزیر حالات کی وجہ سے جمع نہیں ہوسکا، ان حالات واقعات کا جائزہ ریٹرنگ افسر کو بھی لینا چاہیے تھا۔

Advertisement

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ صنم جاوید کو خواتین کی پنجاب کی مخصوص نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جاتی ہے، ریٹرنگ افسر امیداروں کی لسٹ میں اپیل کنندہ کا نام شامل کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر