Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ

Now Reading:

نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ
وزارتِ داخلہ

الیکشن ٹریبونل کی تشکیل؛ لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے معطل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے علاوہ تمام صوبوں اور وفاق نے انٹرا کورٹ اپیلوں کی حمایت کی، گزشتہ حکمنامے میں بانی تحریک انصاف کو ذریعہ وکیل عدالت میں موقف پیش کرنے کا کہا گیا، بانی پی ٹی آئی نے خود دلائل دینے کا تحریری موقف اختیار کیا۔

حکم نامے کے مطابق وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کرے جبکہ مرکزی کیس میں ایڈوکیٹ خواجہ حارث بطور وکیل درخواست گزار دلائل دیتے رہے، اگر ایڈووکیٹ خواجہ حارث اپنی خدمات عوض ادائیگی کی توقع کریں تو بل پیش کر دیں، بل کی ادائیگی کا معاملہ عدالت طے کرے گی۔

سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی،  اب تک کتنے کیسز میں تحقیقات کیں، اس حوالے سے نیب سے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ ایسے کیسز کی کتنی تعداد ہے جن میں نیب کورٹ کی سزائیں ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ نے برقرار رکھیں، نیب نے اب تک کتنی رقوم کی ریکوری کی، نیب کی ریکوری کی گئی رقوم کس بینک اکاؤنٹ میں رکھی گئیں، کیا ریکوری شدہ رقوم پر نیب نے بھی کوئی حصہ لیا؟ نیب پر کتنا خرچ ہوچکا ہے، تمام تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ؛ کے الیکٹرک کے بعد نیپرا کو بھی جواب جمع کروانے کی ہدایت
پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
’’نظرِثانی کا حق آئین نےدیا، ججزکے آرام اورآسانی کو نہیں آئین کوترجیح دینی چاہئے‘‘
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی اپیل دائر
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس؛ پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر حکومت سے جواب طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر