اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈا پور، عمر ایوب، شبلی فراز و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور کر دی۔
جج طاہر عباس سپرا نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان و دیگر وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ عمر ایوب، شبلی فراز، امجد نیازی، علی نواز اعوان و دیگر پی ٹی آئی کارکنان بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
دوران سماعت جج کی جانب سے ریمارکس میں کہا گیا کہ سب ملزمان ایک ہی اسٹیج پر کھڑے ہیں، ضمانت کی درخواستیں خارج ہوں گی تو سب کی ساتھ خارج ہوں گی، سب درخواستوں کا ایک ساتھ ہی فیصلہ کریں گے۔
اس موقع پر وکیل بابر اعوان نے کہا کہ کل سے عدالتی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں، ستمبر تک سماعت ملتوی کر دیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی وکلاء کو ہدایت کی کہ جن عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے وہ عدالت کو فراہم کر دیں۔
بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News