Advertisement
Advertisement
Advertisement

مخصوص نشستوں کا کیس: ن لیگ کی تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع

Now Reading:

مخصوص نشستوں کا کیس: ن لیگ کی تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع
مخصوص نشستوں

مخصوص نشستوں کا کیس: ن لیگ کی تحریری معروضات سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں مسلم لیگ (ن) نے تحریری معروضات سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرادیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ایڈووکیٹ حارث عظمت کے ذریعے تحریری معروضات جمع کرائی گئیں جس میں آرٹیکل 63 اے کا حوالہ دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) نے جواب میں کہا کہ نشستیں خالی نہیں چھوڑی جا سکتیں، سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، انہوں نے کوئی سیٹ نہیں جیتی، سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں سے متعلق کوئی لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی۔

تحریری معروضات میں کہا گیا کہ ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستیں لینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا، ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ مخصوص نشستیں انہیں ملنی چاہئیں نہ کہ سنی اتحاد کونسل کو۔

جمع کرائی گئی معروضات میں مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے معاملے کو دیکھا اور مخصوص نشستیں ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کو الاٹ کیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

سنی اتحاد کونسل کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل سمیت تمام وکلاء اپنے دلائل دے چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہورہائیکورٹ نے چئیرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسرکو عہدے پر بحال کردیا
9 مئی کے 4 مقدمات؛ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب
سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، نظرثانی درخواستیں خارج
تو شہ خانہ ٹو ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوا دیا گیا
’’دوسروں کا احتساب کریں اور عدلیہ اپنا احتساب نہ کرے تو فیصلوں کی اہمیت نہیں رہتی‘‘
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر